ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب نتن گڈکری کو آئی جواہرلال نہرو کی تقریرکی یاد، پسندیدہ خطاب بتایا

اب نتن گڈکری کو آئی جواہرلال نہرو کی تقریرکی یاد، پسندیدہ خطاب بتایا

Wed, 26 Dec 2018 11:21:16    S.O. News Service

نئی دہلی26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج کل مرکزی ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈری اپنے بیانات کولے کر بحث میں ہیں۔چنددن پہلے انہوں نے قیادت کوہارکی ذمہ داری قبول کرنے کا مشورہ دیا، پھر پیر کے روز انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کی کارکردگی اچھی نہیں ہے تو ذمہ داری پارٹی سربراہ کی ہی بنتی ہے،اب گڈکری نے اپنے خطاب میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کیا۔گڈکری انٹیلی جنس بیوروکے 31ویں لیکچر سیریز میں رواداری اور معیار کو بہتر بنانے کے معاملے پر بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ نظام کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے کی جانب انگلی کیوں کر رہے ہیں، اپنی طرف کیوں نہیں کرتے،مجھے یاد ہے کہ جواہر لال نہرو اکثر کہا کرتے تھے کہ ہندوستان ایک قوم نہیں ہے، یہ آبادی ہے(ہندوستان ایک ملک نہیں، آبادی کا گروہ ہے) اور دوسرا یہ کہا کرتے تھے کہ اس ملک میں ہر شخص ملک کے لئے ایک مسئلہ ہے، سوال ہے،مجھے ان کی یہ تقریر بہت پسند ہے،لہذا میں اتناتوکر سکتا ہوں کہ میں ملک کے سامنے کوئی مسئلہ نہیں ہوں گا،اگر تمام لوگوں نے اتنابھی طے کر لیا کہ میں مسئلہ نہیں ر ہوں گے تو آدھے سوالات حل ہوجائیں گے۔دوسری چیز یہ ہے کہ کسی نے مجھ سے کچھ غلط کیا ہوگا، لیکن میں کسی کے ساتھ ایسا نہیں کروں گا۔


Share: